ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کراولی اتسوا میں شرکت کے لئے فنکاروں کی طرف سے درخواستیں مطلوب ہیں

کراولی اتسوا میں شرکت کے لئے فنکاروں کی طرف سے درخواستیں مطلوب ہیں

Tue, 18 Oct 2016 13:55:05    S.O. News Service

کاروار18؍اکتوبر(ایس او نیوز) دسمبر کے مہینے میں کاروار میں منعقد ہونے والے کراولی اتسوا میں اپنی فنکاری کا مظاہرہ کرنے کے خواہشمندمقامی فنکاروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کراولی اتسوا کمیٹی کے سکریٹری نے بتایا ہے کہ جو بھی کلاکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں ان کو اپنی فنکاری کے بارے میں تفصیلی معلومات، مظاہرہ کے لئے درکار وقت ،فوٹوگراف اور سی ڈی وغیرہ کے ساتھ 15؍نومبر تک اپنی درخواستیں بھیجنی ہوں گی۔ ساتھ ہی اگر فنکاری کے مظاہرے کے لئے فنکار کو معاوضہ درکار ہے تو پھر اسے معاوضہ کی رقم اوراگر اس سے پہلے اپنے فن کے مظاہرے کاتجربہ ہے تو اس کے بارے میں بھی اپنی درخواست میں بتانا ہوگا۔


Share: